ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں نیلگیری کے درختوں کو آگ لگنے سے بھاری نقصان

منڈگوڈ میں نیلگیری کے درختوں کو آگ لگنے سے بھاری نقصان

Wed, 01 Mar 2017 10:59:29    S.O. News Service

منڈگوڈ 28؍فروری (ایس او نیوز)یہاں مارکیٹنگ سوسائٹی سے قریب واقع نیلگیری کے درختوں کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاہے جس سے بھاری نقصان ہونے کی خبر ہے۔

شبہ کیا جارہا ہے کہ کسی نے شرارت کرتے ہوئے ان نیلگیری کے درختوں کو آگ لگائی ہوگی۔آتشزدگی کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ پہنچ گیا اور بڑی مشقت سے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اگر بروقت فائر بریگیڈ عملہ نہیں پہنچتا تو اور زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔


Share: